‫‫کیٹیگری‬ :
31 January 2019 - 21:07
News ID: 439658
فونت
ایرانی یہودیوں کے مرجع خاخام ؛
جناب لالہ زار نے کہا : اس علمی و ثقافتی سیمینار سے ایک مناسب موقع فراہم ہوا ہے جس سے تمام ادیان کے رہبران دیگر ادیان کو بہتر پہچان سکتے ہیں ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک کے قدس ہال میں پہلا بین الاقوامی سیمینار امام رضا (ع) اور گفتگوئے ادیان منعقد ہوا جس میں ایرانی یہودیوں کے مرجع خاخام جناب یونس حمامی لالہ زار نے شرکت اور تقریر کی ۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق انہوں نے اپنی تقریر میں بیان کیا : گفتگوئے ادیان سیمینار سے ایک بہترین موقع فراہم ہوا ہے جس سے دیگر ادیان کے عقائد کو محترم جانتے ہوئے  آپس میں بحث و گفتگو کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے بتایا: آج ہم بہت خوش ہیں کہ مختلف ادیان کی آپس میں عالمانہ گفتگو کی بہترین شرائط فراہم ہوئی ہیں جس سے تمام ادیان کے رہبران اور دانشوران مکمل آزادی کے ساتھ اپنی دینی ھویت کو محفوظ کرنے کے لئے نہ دوسرے ادیان کو رد کرنے یا جھٹلانے کے لئے آپس میں بحث و گفتگو کرسکتے ہیں۔

جناب لالہ زار نے کہا : اس علمی و ثقافتی سیمینار سے ایک مناسب موقع فراہم ہوا ہے جس سے تمام ادیان کے رہبران دیگر ادیان کو بہتر پہچان سکتے ہیں اور ساتھ میں اپنے دین اور عقائد کو بیان بھی کر سکتے ہیں اور دوسروں کے عقائد و نظریات کو سن بھی سکتے ہیں۔

انہوں نے مختلف ادیان کے پیروکاروں کی عبادت و پرستش کے مختلف طریقوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ان تمام اختلافات کے باوجود تمام الہی ادیان اخلاقی اصولوں میں جیسے حسن رفتار، حفظ کرامت انسان وغیرہ میں مشترک ہیں ، اس لئے امید کرتے ہیں کہ یہ مبارک و متعالی قدم جو کہ آستان قدس رضوی کی جانب سے اٹھایا گیا ہے آئندہ بھی جاری رہے ۔

انہوں نے بتایا: خوش قسمتی سے گذشتہ زمانوں سے اب تک ایران  صلح  کی سرزمین تھی اور مختلف قوموں نے صلح و دوستی کے ساتھ یہاں زندگی بسر کی ، یہ ایرانی قوم کی خصوصیت ہے کہ دوسروں کے ساتھ صلح و دوستی اور سالمیت زندگی بسر کرتے آئے ہیں۔

ایرانی یہودیوں کے مرجع نے اس بات پر زور دیا کہ چیز ممکن ہے کہ لوگ مختلف ادیان کے پیروکار ہوں لیکن ایک دوسرے کی عزت و حرمت کو محفوظ رکھتے ہوئے آپس میں اتحاد و یکجہتی کے ذریعہ عالمی صلح کو وجود میں لانے کے لئے تلاش و کوشش انجام دیں؛اس لئے ہم امید کرتے ہیں کہ اس طرح کی کاوشیں وسیع پیمانے پر اور کامیابی کے ساتھ منعقد ہوں۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬